نصیر آبادمیں سیلاب کیلئے بی وائی سی نے صحت مہم شروع کر دی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے نصیر آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے صحت مہم شروع کر دی~بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی )نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے نصیر آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے صحت مہم شروع کر دی ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ یہ مہم پسماندہ بلوچوں کو صحت کی انتہائی ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے دور دراز علاقوں، قصبوں اور دیہاتوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ کل چٹھڑ اور آج جھل مگسی میں میڈیکل کیمپ لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بی وائی سی افراد اور تنظیموں کو مدعو کرتا ہے چاہے وہ قومی ہو یا بین الاقوامی اس صحت مہم کی حمایت کریں اور ریاست کی طرف سے طویل عرصے سے نظر انداز کیے جانے والے اس علاقے کی آفت زدہ آبادی کو جو بھی مدد فراہم کی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment