پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی پولیس کے مطابق بنوں کی پولیس لائنز میں مسلح افراد کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بنوں پولیس لائنز میں مسلح افرادکے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ حملے کے دوران 5 حملہ بھی مارے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد پانچ تھی۔ آخری اطلاعات تک پولیس لائنز میں سرچ آپریشن جاری تھا۔
بنوں میں پولیس لائنز حملے کے حوالے سے حکام نے بتایا ہے کہ حملہ آور پولیس لائنز کے اندر برقعے پہن کر داخل ہوئے۔
اسپتال حکام کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 5 تھی۔
پولیس نے 3 حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
آخری اطلاعات تک پولیس لائنز میں سرچ آپریشن جاری تھا۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ ہلاک حملہ آوروں میں پشاور سے لاپتا ہونے والا ایک شخص بھی شامل ہے جب کہ دیگر ہلاک حملہ اوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
واضع رہے کہ جب بھی فورسز پر حملہ ہوتا ہے یا جعلی کارروائی میں کسی کو ماروائے عدالت قتل کیا جاتا ہے تو مرنے والوں کو لاپتہ افراد کی فہرست سے جوڑ کر لاپتہ افراد کیسز کو متنازع بنانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔اور یہ ڈرامہ بلوچستان ،کے پی کے و سندھ میں برسوں سے ہوتا آرہا ہے ۔