پشتون قومی جرگہ ہرحال میں ہوگا،منظور پشتین

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرنیلوں کے فرمانبردار غلام محسن نقوی پشتون جرگے سے تم لُٹیروں کا خوف بالکل درست ہے کیونکہ پشتونوں کے خون پر جو تم لوگ اربوں ڈالر کمانے اور انکے وسائل لوٹ کر ان پر اپنے کاروبار بسائے رکھے ہو، وہ مزید بند ہونا ہے۔

انہوںنے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے اور پوری دنیا اسکی گواہ ہے کہ پی ٹی ایم ایک پرامن تحریک ہے اور پشتون جرگہ اپنے امن اور وسائل کے حق کے لئے کیا جارہا ہے اور یہ جرگہ پی ٹی ایم کا نہیں بلکہ سب پشتونوں کا جرگہ ہے مگر جرگہ اور پی ٹی ایم پر سخت وار کر کے تم لوگوں کا خیال ہے کہ جرگہ ناکام ہوجائیگا تو تم لوگ ڈالری جنگیں اور پختونخوا کے وسائل کی لوٹ مار جاری رکھ سکو گے۔

مگر سب یادر کھیں کہ تم لوگوں کی پشتونوں پر ظلم جبر لوٹ مار تو ہم نے بند کرنا ہی ہے ۔ جو حرکتیں بلوچستان سے لیکر خیبر پختونخوا تک کئی دنوں سے کئے ہیں وہ جرنیل سمیت وفاق و صوبے سب کیساتھ اسکا حساب کتاب پختون ضرور کرینگے۔ اور ہاں پختون جرگہ ضرور کرینگے انشاءاللہ۔

https://twitter.com/ManzoorPashteen/status/1844107240867062080
Share This Article
Leave a Comment