پاکستان کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی کورونا کا شکار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ اور ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کی۔

انہوں نے کہا قوم سے دعاو¿ں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ شہباز شریف کو جلد صحتیاب کریں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کو ان حالات میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں طلب کر کے انکی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا گیا کہ شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور انکی قوت مدافعت عام لوگوں کے مقابلے میں کم ہے۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ ویڈیو لنک پر تفتیش کرنے کی پیشکش کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے تاریخ کو نیب کی پیشی کے علاوہ نہ کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کہیں اور گئے، اگر شہباز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان اور نیب ذمہ دار ہوں گے۔

عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز شریف نے ماڈل ٹائون میں واقع رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرلیا اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف نے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے کے بعد خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماو¿ں کی جانب سے شہباز شریف کے لیے نیک تمنائوں اور صحت کاملہ کی دعا کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سے وابستہ اہم شخصیات گزشتہ چند روز میں کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں جن میں احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment