بلوچستان میں ملازمین کی پروموشن ونئی بھرتیوں کا اختیار آئی ایس آئی کے سپرد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کی وفاقی حکومت ،عسکری اسٹیبلشمنٹ بشمول کٹھ پتلی حکومت بلوچستان نے بلوچستان میں ملازمین کی پروموشن اورنئی بھرتیوں کا اختیار آئی ایس آئی کو دے دیا ہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ بلوچستان میں محکمہ کسٹم کے اختیارات ایف سی کو سونپ دیئے گئے تھے۔
~
حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمین کے پروموشن کا اختیار آئی ایس آئی کو دے دیا ہے۔

نوٹیفکشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے سر کا ری ملازمین کی پروموشن اورنئی بھرتیاں کا اختیارانٹر سروس انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) کے ا سپیشل ونگ ایس وی اے سمیت متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز ڈپٹی کمشنرزکو نئی بھرتیاں اور ترقی گریڈ 17 اور گریڈ 19 کے ملازمین کے کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا۔نئی بھرتیوں میں بھی آئی ایس آئی کا خصوصی ونگ کلیئرنس دیگا۔

بلوچستان کے عوامی حلقوں سمیتملازمین نے پروموشن آئی ایس آئی سے مشروط کرنے پر تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ملازمین نے کہا ہے کہ جب پروموشن کا کام ایجنسیز کریں گے تو صوبائی محکموں کو ختم کیا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment