صدر ٹرمپ کا امریکی ریاستوں میں انتخابی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ تین ماہ تک کورونا وائرس کی وبا کے باعث انتخابی مہم کی ریلیوں کا انعقاد نہیں کر سکے تھے اب وہ کم ازکم چار ریاستوں میں ان ریلیوں کا انعقاد شروع کریں گے۔

بدھ کو وائٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ریلیاں ریاست فلوریڈا، ایریزونا، شمالی کیرولینا اور اوکلاہوما میں پھر سے شروع ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید پہلی ریلی کا انعقاد اوکلاہوما کے علاقہے ٹلسہ میں اگلے جمعے کو ہو گا۔

تاہم انھوں نے اس حوالے سے کوئی بھی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ان ریلیوں میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے تدارک کے لیے کیا احتیاطی اقدامات کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ کا نومبر میں الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے جوبائیڈن سے مقابلہ ہو ہوگا۔

Share This Article
Leave a Comment