ہرنائی میں بی ایل اے کے 6 سرمچاروں کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

حکومت پاکستان نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 6 سرمچاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

جیو ٹی وی نے پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 12ستمبر کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر کامیابی سے مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں 6 سرمچار ہلاک ہوئے۔

دعویٰ میں کہا گیا کہ ہلاکا افراد سکیورٹی فورسز اور لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

ہلاک افراد کی شناخت شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادر مری عرف انجیر بلوچ کے ناموں سے کی گئی ۔

دوسری جانب بی ایل اے نے اب تک مذکورہ خبر کی تصدیق و تردید نہیں کی ہے۔

جبکہ بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر نورمحمد دمڑنے کہا کہ فورسز کو کامیاب آپریشن پر مبارک باد دیتا ہوں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے عسکریت پسندوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

واضع رہے کہ ماضی میں فورسز نے متعدد جعلی کارروائیوں میں لاپتہ افراد کو ماورائے عدالت قتل کرکے انہیں بلوچ مسلح تنظیموں کے کارکنان ظاہر کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment