بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مند میں ریاستی مشینری کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے ٹریکٹر ٹرالی کے انجن اور ٹائروں پر فائرنگ کر کے اسے ناکارہ بنا دیا۔
انہوںنے کہا کہ ستائیس ستمبر بوقت بارہ بجے بروز جمعہ مند بلو اور مبارک چات کے درمیان میر باغ کے مقام پر یہ کاروائی سر انجام دی گئی۔
بیان میں کہا کہاگیا کہ تباہ شدہ ٹریکٹر کے ذریعے پاکستانی فوج سیمنٹ اور راشن لوڈ کرکے کیمپ منتقل کرتے تھے۔سرمچاروں نے جب ٹریکٹر پر فائرنگ کی اس وقت کیمپ کی تعمیر کے لئے ٹریکٹر پر سیمنٹ بھی لوڈ تھا۔
انہوںنے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک کاروائی سر انجام دیتی رہیگی۔