وندر: ٹر ک و ٹریکٹر میں تصادم سے 2 موٹرسائیکل سوارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے وندرکے قریب کوئٹہ ٹوکراچی مین قومی شاہراہ N-25 پر مراد ہوٹل کے مقام پر ٹرک ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے مابین خوفناک تصادم کے زد میں آکر 2موٹر سائیکل سوارہلاک ہوگئے۔

ہلاک افراد کی شناخت ربنواز ولد اللہ بچایا اور اس کا ساتھی زاہد احمد ولد محمد امین صابرہ کے ناموں سے ہوگئی جو حب سے وندر اآہے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مرک سینٹر وندر کی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

مرک ریسکیو سینٹر کی ایمبولینس کے ذریعے ہلاک افراد کی نعشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی شکار ہونے والی ٹرک اور ٹریکٹر کو وندر پولیس نے اپنے تحویل میں لے کر ضابطے کی ضروری کارروائی کے بعدلاشیں ورثا کے سپرد کر دیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment