گوادر : جبری لاپتہ 14 سالہ لڑکے کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر سے پاکستانی فورسزکے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 14 سالہ لڑکے کے لواحقین نے ان کی بابحفاظت بازیابی کیلئےانسانی حقوق کی تنظیموں سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

گودار فقیر کالونی سے لاپتہ عبداللہ سمالانی کے خاندان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودہ سالہ عبداللہ سمالانی کو 13 جون 2024 کی رات گھر، فقیر کالونی گوادر سے لاپتہ کیا گیا ۔ اس کے بعد سے ہم بے حد پریشان ہیں، اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کی تنظیموں اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کریں اور عبداللہ کی باحفاظت بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہماری فیملی کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں جلد انصاف ہو اور ہمارے بچے کو بحفاظت بازیاب کیا جائے۔

واضع رہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان بھر سے ہر مہینے فورسزوخفیہ اداروں کے ہاتھوں درجن سے زائد افراد جبری لاپتہ ہوتے ہیں جن میں زیادہ تر نوجوان اور طلبا ہوتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment