لبنان پر اسرائیل کی فضائی حملے، 182 افراد ہلاک ، 700 سے زیادہ زخمی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

لبنان پر اسرائیل کی تازہ فضائی حملے میں 182 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ پیر کو ہونے والے اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 182 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 727 لوگ زخمی ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق جنوبی لبنان پر ہونے والے حملوں میں مرنے اور زخمی ہونے والوں میں بچے، عورتیں اور طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔

لبنان کے وزیراعظم نے اپنے ملک پر اسرائیل کے حملوں کو ایسا ’تباہ کن منصوبہ‘ قرار دیا ہے جس کا مقصد لبنانی دیہات اور قصبوں کو تباہ کرنا ہے۔

پیر کو لبنان کی کابینہ کے اجلاس کے دوران نجیب میقاتی نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات ’ہر لحاظ سے صفحۂ ہستی سے مٹا دینے والی جنگ‘ جیسے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان پر ان کی فوج کے حملوں میں تیزی اور شدت آ گئی ہے۔

اس وقت پورے لبنان میں حزب اللہ کے پیجرز کے پھٹنے کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ اسرائیل لڑائی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اسرائیل حزب اللہ کو اس توقع پر ’بیک فٹ‘ پر رکھے ہوئے ہے کہ حکومت کے شمالی علاقوں سے بے دخل کیے گئے شہریوں کو گھروں تک واپس بھیجے کے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔

سب سے پہلے پیجرز اور واکی ٹاکیز کا پھٹنا، اس کے بعد حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کا قتل اور اب جنوبی لبنان میں راکٹ لانچرز کے ذریعے فضائی حملے اسی سلسلے کے کڑی ہیں۔

اسرائیل غزہ کے شہریوں کو ’نقصان سے بچانے‘ کے لیے جہاں انتباہ جاری کر رہا ہے وہیں لبنان کے دیہی علاقوں میں بسنے والوں کو بھی خبردار کر رہا ہے کہ وہ حزب اللہ کے بڑے ہتھیاروں کو چھپانے والے علاقوں سے نقل مکانی کر جائیں۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایک ایسے (ترمیم شدہ ) روسی کروز میزائل کو تباہ کیا ہے جسے ایک گھر کے اندر چھپا یا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment