ایران میں  کوئلے کی کان میں دھماکے سے 51 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ایران کے مشرقی شہر طبس میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے اخراج کے سبب دھماکے سے اموات کی تعداد 51 ہو گئی ہے جب کہ 20 کان کن زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ نے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر فاصلے پر واقع شہر طبس میں واقع کوئلے کی کان میں ممکنہ طور پر 24 کان کن موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہفتے کو رات گئے ہونے والے دھماکے کے بعد حکام نے صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت 70 افراد کان میں کام کر رہے تھے۔

صوبائی گورنر محمد جواد نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ دھماکے سے 30 افراد ہلاک جب کہ 17 زخمی ہوئے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان جو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، کا کہنا تھا کہ انہوں نے کان میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے اور ان کے خاندانوں کی امداد کرنے کا حکم دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واقع کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment