سیکیورٹی وجوہات باعث بلوچستان ایران بارڈرسیل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں سیکیورٹی وجوہات کے سبب ایران سے متصل بارڈر کوہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بلوچستان ایران بارڈر پر ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی عائد کردی۔

بلوچستان ایران بارڈر کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جہاں یہ فیصلہ مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے اعلامیہ بارڈر کی بندش کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بلوچستان ایران بارڈر ٹو فائیو زیرو پر ہر قسم کی تجارت اور تجارت سے وابستہ گاڑیوں کی نقل و حمل پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment