بلاول نے کورونا سے متعلق ڈبلیو ایچ او کے تحفظات کو جائز قرار دیدیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے تحفظات کو جائز قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے سندھ حکومت کو بھیجے گئے خط میں جائز تحفظات اور تجاویز پیش کی ہیں، اس سب کو عوامی سطح پر لانے سے قبل سندھ حکومت اس پر غور کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ نے ہمیشہ حقائق اور استعداد کے مطابق قومی پالیسی بنانے پر زور دیا ہے، بدقسمتی سے کورونا وائرس کے معاملے میں قومی سطح کی حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا سے متعلق صوبائی حکومتوں کو خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے لاک ڈاو¿ن میں نرمی سے پہلے 6 اقدامات میں سے ایک بھی اقدام پر مکمل عمل نہیں کیا، لاک ڈاو¿ن کھولنے سے پہلے جو اقدامات کرنے تھے پاکستان نے ایک بھی مناسب طورپر نہیں کیا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق مشتبہ مریضوں کو ڈھونڈنا ، ٹیسٹ کرنا ، آئسولیٹ کرنا اور انہیں قرنطینہ کرنا اور ان کے رابطوں میں آنے والوں کو ڈھونڈنے کا نظام پاکستان میں بہت کمزور ہے، وینٹی لیٹرز کی تعداد بھی انتہائی کم ہے، پاکستان کی آبادی اپنا طرز زندگی بدلنے پر آمادہ نظر نہ?ں آتی جیسا کہ سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونا اور احتیاطی تدابیر۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان دنیا کے ان 10 ملکوں میں شامل ہے جن میں نئے کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہے، پاکستان کو اپنی ٹیسٹنگ صلاحیت کو 50 ہزار یومیہ تک بڑھانا نہایت ضروری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 2 ہزار 189 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 696 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment