پنجاب سے 13پولیس افسران کو بلوچستان میں تعینات کردیاگیا

0
20

بلوچستان میں 26 اگست کو بی ایل اے کے آپریشن ہیروپ کے بعدپاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران کہا تھا کہ پاکستان سے کوئی بھی سرکاری افسر بلوچستان میں تعینات ہونے سے ڈر رہا ہے ۔

دورے کے دوران انہوںنے پنجاب ویگر صوبوں کے افسران کو پیشکش کی اگر کوئی افسر بلوچستان میں تعینات ہونا چائے تو اس کیلئے اضافی مراعات د یئے جائیںگے۔

اب اطلاعات ہیں کہ محمد شہباز شریف کے اعلان کے بعد پولیس سروس آف پاکستان کے 13افسران کو بلوچستان میں تعینات کردیا گیا ۔

پاکستان کی وفاقی حکومت کے جاری کردہ اعلامےے کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے 47ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے 13افسران عاطف امیر ، سردار محمد شہریار خان، اسامہ امین چیمہ ، ذیشان علی ، رانا محمد دلاور ، شہزاد اکبر ،اختر نواز ،محمد عثمان ،اویس علی خان، رحمت اللہ، خرم مہیسراور عبداللہ احسان کو ایک سال کے لئے بلوچستان میں تعینات کردیا گیا ہے ۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے ضرورت پڑنے پر افسران کی خدمات میں توسیع بھی کی جاسکے گی ۔

واضح رہے کہ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ بلوچستان میں پی ایس پی افسران کی کمی کوپورا کرنے کے لئے 47اور 48کامن کے افسران کو ایک سال کے لئے صوبے میں بھیجا جائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here