نوشکی میں  فورسز پر حملہ و ایک اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں نوشکی میں پاکستانی فورسز پر حملے میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کل شام سات بجے نوشکی کے پہاڑی علاقے ھژدہ خول میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد چوکی پر مزید راکٹ لانچر اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو مزید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوںنے کہا کہ خوفزدہ دشمن نے سرمچاروں کے حملے کے بعد عام آبادیوں پر مارٹر گولے فائر کئے اور سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی لیکن بہترین جنگ حکمت عملیوں کے ماہر سرمچار بحفاظت اپنے ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان تک اپنے حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment