بلوچستان کے علاقے نوشکی اور لورالائی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
نوشکی میں بوائز کالج کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جمعیت علما اسلام کے رہنما ظہور بادینی کو قتل کردیا۔
اسی طرح لورالائی میں بائی پاس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملا رحیم ولد حسن خان حمزہ زئی سلارزئی ساکن برڈ نامی ایک شخص ہلاک جبکہ قدم جان ولد وزیر خان اور اس کا 3سالہ بیٹا رحمت زخمی ہوگئے ۔
ہلاک اور زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاںلاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیاہے۔
اس سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ تحقیقات کررہی ہے ۔
دریں اثنا نوکنڈی شہر سے شمال کی جانب پانچ کلومیٹر دور میدانی علاقے سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش برامد ہوئی ہے۔
لیویز کیے مطابق بجری لانے والے گاڑی نے لیویز کو لاش کی برآمدگی کی اطلاع دی ۔
لیویز کے مطابق لاش بہت پرانی اور ناقابل شناخت ہے۔