افغانستان: کابل میں خودکش دھماکے میں 45افراد ہلاک ہوئے، داعش کا دعویٰ

0
24

افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ ایک تنظیم نے منگل کو دعویٰ کیا ہے کہ کابل میں گزشتہ روز ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے کے پیچھے اس کا ہاتھ تھا، جس میں ڈی فیکٹو حکومت کے مطابق کم از کم چھ افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوئے۔

افغان دارالحکومت میں پیر کو ہونے والے حملے کے فوراً بعد حکومت نے ہلاکتوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک شخص نے ہجوم کے درمیان اپنے جسم پر باندھے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑادیا اور بیان میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو عام شہری بتایاگیا تھا۔

تاہم، مشرق وسطیٰ میں قائم عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کی افغان شاخ نے، جسے اسلامک اسٹیٹ-خراسان یا IS-K کے نام سے جانا جاتا ہے، منگل کو اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک پوسٹ میں طالبان کے دعوؤں کو مسترد کیاہے۔

داعش خراسان نے زور دیا کہ اس کے ایک خودکش بمبار نے ریاست کی پراسیکیوشن سروس کو نشانہ بنایاتھا اور اس پوسٹ میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد “45 سے زیادہ” بتائی گئی ہے اور پوسٹ کا کہنا ہے کہ طالبان کے ارکان بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل تھے۔

داعش نے کہا کہ یہ حملہ طالبان کی جیلوں میں موجود مسلمان قیدیوں کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیاتھا خاص طور پر ان قیدیوں کی بدنام زمانہ بگرام جیل میں منتقلی کے بعد جسے انہوں نے امریکی دور اور قیدیوں کے خلاف اس کے طرز عمل کو دہرانےسے تعبیر کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here