بلوچستان کے خضدار کے علاقے گاج چھارومچھی میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گاج چھاور مچھی میں خونی قبائلی تصادم ساسولی کے دوگروپوں میں ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں حاجی ولد محمد بخش ساسولی اور محمد رمضان ولد جمعہ خان ساسولی نامی 2 افرادموقع پر ہلاک ہوگئے ۔
اطلاعات ہیں کہ دونوں قبائل تاحال مورچہ زن ہیں اور حالات کشیدہ ہیں۔
مزید جانی نقصان کے خدشے کا اظہار کیاجارہا ہے۔
لیویز کے مطابق خضدارلیویزفورس خونی جنگ کو روکنے کیلئے جائے وقوع کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔