پنجگور و گوادر سے 2 لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے گوادر اور پنجگور سے گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 2 نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

دونوں نوجوانوں کی شناخت نصیب اللہ ولد نزید حسین زئی اور اللہ نذر ولد خدا رحیم کے ناموں سے ہوگئی۔

نصیب اللہ بلوچ کا بنیادی تعلق خاران سے ہے اور گوادر میں دکان چلاتے ہیں، انہیں گوادر سے فورسز نے ان دکان سے جبری لاپتہ کردیا تھا۔

جبکہ اللہ نذر ولد خدا رحیم کا تعلق پنجگور سے ہے جنہیں 25 اگست کو پنجگور کے علاقے تار آفس چتکان میںمسلح موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر دکان سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

اللہ نذر کی بازیابی کیلئے انکے لواحقین کی جانب سے سی پیک روٹ پر مسلسل دھرنا بھی دیا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment