بلوچستان کے ضلع بولان اور ضلع مستونگ کے معروف پہاڑوں میں پاکستان فوج کی بڑے پیمانے پر فوج کشی جاری ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق وسیع پیمانے کی فوج کشی میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ کئی مقامات پر شیلنگ کی اطلاعات بھی ہیں ۔
تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔
دو دن قبل مستونگ کھڈ کوچہ کے پہاڑوں میں فوج کشی دوران 3 افراد ھلاک تین زخمی ہوگئے تھے ۔
دریں اثناء بولان کے علاقے مچھ، روشی، آب گم اور مارگٹ میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق بڑے پیمانے پر زمینی و فضائی آپریشن کی جارہی ہے۔
پاکستانی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔