ڈیرہ اللہ یار: ٹریکٹرکی ٹکرسے بچہ سمیت 2 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یارمیں تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 2 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔

واقع ڈیرہ اللہ یارکے قریب محب علی لاڑو کے مقام پرپیش آیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پرپہنچ گئی اور دونوں لاشوں کواپنی تحویل میں لیکرشناخت کے لیئے ڈیرہ اللہ یار ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

جہاں پرجیب سے ملنے والی شناختی کارڈکے مطابق بائیس سالہ ایک نوجوان کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی جبکہ پانچ سالہ بچے کی شناخت ابتداعی طورپرنہ ہوسکی۔

پولیس کے مطابق ہلاک افرادکاتعلق نصیرآبادکے علاقے تمبوسے ہے لیکن ورثاء کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ٹریکٹرڈرائیور اظہر لاشاری کوگرفتارکرکے ٹریکٹرکوتحویل میں لیاگیاہے ۔

واقع کی مزیدتحقیقات کی جارہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment