مستونگ ،زامران و ہیرونک میں پاکستانی فورسز وتعمیراتی کمپنی پر حملے

0
54

بلوچستان کے علاقے مستونگ ،زامران اور ہیرونک میں پاکستانی فورسز اور تعمیراتی کمپنی پر حملوں کی اطلاعات ہیں۔

مستونگ سے ذرائع نے دعویٰکیا ہے کہ شہر میں آر سی ڈی شاہراہ کے قریب فوج کے ایک میجر کے رہائش گاہ کو آج صبح دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دستی بم حملے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ حکام کی جانب سے اب تک کچھ نہیں بتایا گیا ۔

اسی طرح گذشتہ رات ضلع کیچ کے علاقے زامران لد میں نامعلوم افراد نے عسکری تعمیراتی کمپنی (ایف ڈبلیو او)کی مشینری کو کارروائی میں تباہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق لد میں فورسز کے کیمپ کے قریب کھڑی عسکری تعمیراتی کمپنی کے ٹریکٹر کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں قائم فوج کے کیمپ پر بھی حملے کی طالاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیِ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here