پاکستان توڑنے والوں کوبلوچستان کی سڑکوں پر گھومنے نہیں دینگے،سرفراز بگٹی

0
58

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایک بار پھر بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری بی وائی سی کے تحریک کے قائدین ، ہمدردو حمایتیوں کو دھمکی دی ہے کہ پاکستان توڑنے والوں کو بلوچستان کی سڑکوں پر آسانی سے گھومنے نہیں دیں گے۔ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔

اس سے قبل بھی سرفراز بگٹی گوادر میں بلوچ راجی مچی کے شرکا پر ریاستی کریک ڈائون کو جائز قرار دے چکے ہیں۔

یہ بات انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

سر فراز بگٹی نے کہا کہ احتجاج کے نام پر بلوچ خواتین کو سڑکوں پر لانا کون سی روایت ہے۔ارادی طور پر پاکستان توڑنے والے بلوچستان کی سڑکوں پر نہیں گھوم سکتے۔ پاکستان کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچ نیشنل کاز کے نام پر تشدد 2000 سے جاری ہے۔ اپنی پولیس ، لیویز اور ایف سی کو مضبوط کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے سب کو معلوم ہے، ہمیں بھی معلوم ہے کہ احتجاج کرنے والوں کی ڈگریاں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔ تخریب کاری کو پروموٹ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کہ جارہا ہے، آزادی کے نام پر ملک کو نہیں توڑنے دیں گے، مذکرات کے حامی ہیں لیکن لائسنس ٹو کلنگ نہیں دے سکتے، اپنا سر کٹوائیں گے لیکن ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں جاری پر امن عوامی تحریک کو مکمل ریاستی کریک ڈائون کا سامنا ہے۔اب تک 5 سے زائد مظاہرین ہلاک اور متعددزخمی اور سینکڑوں کی تعداد میں گرفتارو لاپتہ کئے گئے ہیں۔

جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قائدین کوعسکری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے باقاعدہ قتل کی بھی دھمکیا ں دی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here