نوشکی میں پاکستانی فورسز کیمپ پر حملہ و دھماکوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پاکستانی فورسز کیمپ پر حملہ و دھماکوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

علاقائی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ مسلح افراد نے نوشکی بس اڈہ کے قریب قائم ایف سی کے مرکزی کیمپ 102 ونگ پر شدید نوعیت کا حملہ کیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ مغرب کے وقت ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ نوشکی شہر میں یکے بعد دیگرے پانچ زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے کے فوراً بعد فورسز کے ڈرون کیمرے شہر میں پرواز کرتے دکھائی دیئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment