صحافی عثمان خان کی جان کوپاکستانی فوج سے خطرہ ہے،ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

انسانی حقوق کے سرگرم ومتحرک کارکن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں صحافتی برادری اور انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ صحافی عثمان خان کی حفاظت کو یقینی بنا ئیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ صحافی عثمان خان کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ عثمان ایک بہادر اور سرشار صحافی ہیں جو اپنے صحافتی فرائض کی انجام دہی اور بلوچ قومی اجتماع کی کوریج کرنے پر اپنے خاندان سمیت ہراساں کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ میں صحافتی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عثمان خان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی آواز بلند کریں کیونکہ اس وقت ان کی جان کو اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ریاست پاکستان کی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔

واضع رہے کہ بلوچ راجی مچی کو کوریج کرنے والے یکتا و سرگرم صحافی عثمان خان کو ریاستی فورسز کی جانب سے سخت تھریٹ کا سامنا ہے ۔

https://twitter.com/MahrangBaloch_/status/1819332872345735445

صحافی عثمان خان بلوچ راجی مچی کی مکمل کوریج کرتی رہی ہے ۔اور اس نے کوئٹہ سے گوادر کیلئے نکلنے والے قافلوں کے ساتھ مستونگ میں فورسز کی براہ راست نہتے و پر امن قافلوں پر فائرنگ ، نوجوانوں کی زربردستی گرفتاری وگمشدگیوں کی کارروائیوں کی مکمل فلم بنائی تھی ا ور اس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ بھی کیا تھا کہ اگر نہیں کسی بھی عدالت میں پیش کیا جائے تو اس کے پاس پاکستانی فوج کے حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ وہ براہ راست نہتے وپر امن عوام پر فائرنگ کر رہے ہیں۔

صحافی عثمان خان کے اس پوسٹ کے بعد ریاستی فورسز نے اس کے گھر کا محاصرہ کیا اور فیملی کو مکمل ہراساں کیا جارہا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment