ریاستی بربریت کے باوجود بہادر بلوچ عوام ڈٹ کر کھڑاہے،سمی دین ، شاہ جی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے پدی زر میںبلوچ یکجہتی کمیٹی کا بلوچ راجی مچی دھرنا آج چٹھے روز میں داخل ہوگئی ہے ۔

گذشتہ روزدھرنے کے پانچویں دن میں دھرنا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی وائی سی قائدین سمی دین بلوچ اور شاہ جی صبغت عبدالحق بلوچ نے ریاستی بربریت کے خلاف ڈٹے رہنے پر بہادر بلوچ عوام اور گوادر کے عوام کو ہزار سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی بربریت کے باوجود بہادر بلوچ عوام ڈٹ کر کھڑاہے۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1819149622088204555

سی بلوچ کا کہنا تھا کہ ریاستی بربریت کے خلاف ڈٹے رہنے پر بہادر بلوچ عوام اور گوادر کے عوام کو ہزار سلام۔ ریاست کی طرف سے حقیقت کو جھٹلانے اور چھپانے کی کوششوں کے باوجود ہمارے عوام مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اب پانچ روز سے گوادر کے لوگ زبردست احتجاج کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1819132787049615665

صبغت عبدالحق بلوچ نے دھرنے کے پانچویں روز مظاہرین سے اپنے خطاب میں لوگوں کو تازہ ترین پیش رفت اور مذاکرات کے بارے میں حکام کے ردعمل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکام فورسز کے ہاتھوں مارے گئے ایک پرامن مظاہرین کی لاش کو چھوڑنے سے انکار کر رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment