ریاست سے مذاکرات ہوئے،شاہراہوں کی بحالی ، گرفتار و لاپتہ افراد کی رہائی تک احتجاج جاری رہیگا، ڈاکٹر ماہ رنگ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے گذشتہ شب بدھ کی رات گوادر میں پدی زر میں جاری بلوچ راجی مچی دھرنا سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بی وائی سی کی وفد کی ریاست کے ساتھ چند نکات پرمذاکرات ہوئے ۔

مذاکرات کے نکات:
بلوچ راجی مچی کے شرکاء کے خلاف گوادر سمیت پورے بلوچستان میں طاقت اور تشدد کا استعمال مکمل طور پر روکا جائے گا۔

بلوچ راجی مچی کے شرکاء کے خلاف گوادر سمیت پورے بلوچستان میں طاقت اور تشدد کا استعمال مکمل طور پر روکا جائے گا۔

بلوچستان بھر میں راجی مچی کے گرفتار تمام شرکاء کو فوری طور پر رہا کیا جائے گا۔

بلوچستان کی تمام شاہراہوں کو فوری طور پر کھولا جائے گا۔

گوادر میں لوگوں کے گھروں میں چھاپہ مارنے اور انہیں ہراساں کرنے سلسلے کو فوری طور پر بند کیا جائے گا۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1818741463661813986

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران اگر گوادر سمیت بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں بلوچ راجی مچی کے شرکاء کو ہراساں کیا گیا یا طاقت استعمال کی گئی تو ہم مذاکرات کو فوری طور پر موخر کرکے دھرنے کو جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے عوام سے خطاب سے قبل ریاستی وفد دھرناگاہ پہنچا اور مذاکرات کئے۔

بعد ازاں داکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے خطاب میں عوام کو مذاکرات کے حوالے سے جانکاری دی۔

مذاکرات کے حوالے سے ریاستی ورژن میںکہاگیا کہ ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی سربراہی میں حکومتی وفد اور گوادر میں مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کے ہمراہ وفد میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں سمیت تاجر برادری کے نمائندے بھی شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کے ہمراہ وفد میں آل پارٹیز کے رہنماوں سمیت تاجربرادری کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر گوادر جواد زہری نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کےبعد گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل نیٹ ورک بحال اور رکاوٹیں ہٹا کر راستے کھولے جائیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment