لیبیا: اقوام متحدہ حکومت کو اسلحہ وجنگجوﺅں کی سپلائی روکے،پارلیمنٹ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

لیبیا کی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طرابلس کی حکمران قومی وفاق حکومت کو بیرون ملک سے اسلحہ اور جنگجوﺅں کی سپلائی روکے۔

لیبی پارلیمنٹ کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل آرمی کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

قبل ازیں لیبی پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح نے لیبی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر سے ملاقات کی تھی۔ قاہرہ میں ہونے والی اس ملاقات میں لیبیا میں ترکی می مداخلت روکنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر اور بعض دوسرے علاقائی اور عالمی ممالک کے ساتھ مل کر لیبیا سے غیرملکی جنگجوﺅں کے انخلا اور ترک فوج کی واپسی کے لیے متحرک ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی جنرل لیڈر شپ فوج علاقائی اور عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیلوں اور بحران کے سیاسی حل کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

Share This Article
Leave a Comment