پنجابی فوج کی فائرنگ وتشدد بلوچ راجی مچی کی کامیابی کی ثبوت ہے،ایس آر اے سربراہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے سربراھ سید اصغر شاہ نے بلوچستان کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ "گوادر میں ہماری بیٹی ڈاکٹر ماھ رنگ بلوچ کی سربراہی میں بلوچ راجی مُچی میں شریک ہونے والے قافلوں پر پنجابی پاکستانی رياست کی جانب سے ہونے والی ننگی جارحيت اور سفاکیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پاکستانی ریاست نے ہمیشہ کی طرح یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ ریاست مظلوم اور محکوم اقوام کی قاتل ریاست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ریاست کی یہ ننگی بربریت اس بات کی ثبوت ہے کہ یہ ریاست اب اپنے منتقی انجام، فنا ہونے کے بہت قریب ہے۔ بلوچ راجی مچی کے شرکاء خالی ہاتھ تھے اور نہتے بلوچ بزرگوں، نوجوانوں اور ہماری مائوں، بہنوں کے اوپر قابض فوج کا تشدد دشمن ریاست پاکستان کی شکست اور "بلوچ راجی مچی” کی واضح کامیابی کی ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ بزرگوں، نوجوانوں اور ہماری ماؤں بہنوں پر ہونے والے حملے اور تشددکو ہم اپنے اوپر حملہ اور تشدد سمجھتے ہیں کیونکہ ایک مظلوم اور محکوم قوم کا درد اور تکلیف دوسری مظلوم اور محکوم قوم ہی سمجھ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت سندھی قوم اور ایک ذمہ وار تنظیم کی حیثیت سے ہم اپنی برادر بلوچ قوم کے ساتھ کل بھی تھے اور آج بھی شانا بشانا کھڑے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment