بلوچ راجی مچی کو روکنے کیلئے گوادر و تربت میں چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ راجی مچی کوروکنے کیلئے پاکستان کی عسکری اسٹیبلشمنٹ اور اس کی کٹھ پتلی بلوچستان حکومت نے گوادر و تربت میں چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

واضع رہے کہ 28 جولائی کو بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچ نسل کشی وجبری گمشدگیوں کیخلاف گوادر میں گرینڈ جلسہ بلوچ راجی مچی (بلوچ قومی اجتماع) کے انعقادکا اعلان کیا ہے اور جلسے میں شرکت کیلئے بلوچستان بھر سمیت کراچی وسندھ میں تیاریاں زرو شوروں سے جاری ہیں اور حکومت کی جانب سے بھی لوگوں کو دھمکایا جارہا ہے کہ وہ اس راجی مچی کا حصہ نہ بنیں کچھ بھی ہوسکتاہے۔

گذشتہ روز  ڈپٹی کمشنر گوادر نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ بلوچستان چیئرٹیز ایکٹ 2019 کے سیکشن 18 اور سیکشن 20 اور تعزیرات پاکستان کے تحت کوئی بھی غیر رجسٹرڈ ادارہ، تنظیم یا فرد چندہ اکھٹا نہیں کر سکتا۔ چندہ جمع کرنے کی یہ کارروائی تعزیزی جرم تصور کی جائے گی اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دفتر ڈپٹی کمشنر گوادر کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، کسی بھی غیر رجسٹرڈ ادارے یا تنظیم کو چندہ اکھٹا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ کسی بھی صورت میں چندہ دینا یا جمع کرنا قانونی خلاف ورزی ہےجو افراد یا تنظیمیں اس جرم کا ارتکاب کریں گے، ان کے خلاف بلوچستان چیئرٹیز ایکٹ 2019 اور تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ نوٹس عوام الناس کو متنبہ کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور قانون کی پاسداری کریں۔ عوام سے درخواست ہے کہ اگر کسی کو بھی غیر رجسٹرڈ ادارے یا تنظیم کی جانب سے چندہ اکھٹا کرنے کی اطلاع ملتی ہے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

اس اعلان کی کاپی کمشنر مکران ڈویڑن تربت کو بھی بمراد اطلاع ارسال کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر عوام الناس کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے اور امید کرتا ہے کہ عوام اس اعلان کی پاسداری کریں گے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر تمپ نے ڈپٹی کمشنر کیچ کے احکامات پر ایک نوٹیفکیشن میں بلوچستان چیئرٹیز ایکٹ 2019 سیکشن 18 کے تحت چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور چندہ جمع کرنے والے غیر رجسٹرڈ تنظیموں و ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment