بنوں میں  امن مارچ پر پاکستانی فورسزکی فائرنگ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے خلاف جمعے کو نکالی جانے والی امن ریلی میں پاکستانی فورسز کی سیدھافائرنگ 5 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے بنوں کینٹ پر پتھراؤ کے بعد فائرنگ ہوئی جس سے ہلاکتیں  ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو فوٹیجز اور تصاویزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فورسز سیدھا پر امن ریلی کے شرکا پر فائرنگ کر رہے ہیں۔

بنوں میں  صورتِ حال کشیدہ ہے جب کہ ریلی کے مقام پر موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

مارچ میں لکی مروت، کرک اور شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد شریک ہیں۔ اس موقع پر تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

شرکا کا مطالبہ ہے کہ بنوں میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریلی پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم سیکیورٹی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment