مچھ میں کوئلہ کان بیٹھنے سے 2 کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے بولان کے تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 2 کان کن ہلاک ہوگئے۔

کان کنوں کی لاشیں سات گھنٹے بعد نکال لی گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ حادثے کے کئی گھنٹے بعد تک موقع پر نہیں پہنچ سکی۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

ایم ایس مچھ ڈاکٹر سجاد نے بتایا کہ ہلاک کانکنوں کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع سانگلہ سے ہے ۔جن کی شناخت حمیدالرحمن اور محمد آفتاب کے نام سے ہوئی ہے۔

پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں آبائی علاقے روانہ کر دی گئیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment