بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر سے پاکستانی فوج نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت قادر بخش ولد حاجی رحیم داد کے نام سے ہوئی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ مذکورہ نوجوان پنجگور کے علاقے پروم دز کا رہائشی ہے جنہیں فورسز نے گوادر میں چیک پوسٹ سے حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔