اسرائیلی حکام نے تمام فلسطینیوں کو غزہ شہر کا شمالی حصہ چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ اس محصورعلاقے میں بمباری کی شدت بھی بڑھ رہی ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ عسکریت پسند گروپ حماس کے جنگجوؤں کا تعاقب کر رہا ہے جو غزہ کے ان حصوں میں دوبارہ منظم ہو رہے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے حالیہ دنوں میں غزہ پر شدید حملے کیے گئے ہیں، جن میں درجنوں افراد مارے گئے۔
مبصرین کے مطابق اس اسرائیلی اقدام کا مقصد جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے دوران حماس پر دباؤ بڑھانا ہو سکتا ہے۔ امریکی، مصری اور قطری ثالث دوحہ میں اسرائیلی حکام سے بات چیت کے لیے ملاقات کر رہے ہیں ،جو غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک معاہدے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔