بلوچستان کے علاقے نوشکی میں گذشتہ رات 11 بجے ایف سی کیمپ پر 3 زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے فورسز کیمپ پر 3 دھماکے کیئے۔ جسکے بعد ایف سی نے شدید اندھا دھند فائرنگ کی۔
یاد رہے کہ اس پہلے متعدد بار نوشکی میں فورسز پرمتعدد حملے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاچکی ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔