خضدار : نوجوان کے قتل کیخلاف ورثاء کا میت کے ہمراہ احتجاج ،شاہراہ بلاک

0
73

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل باغبانہ میں نوجوان محمد خان زہری کی قتل کے خلاف ورثا نے میت کےہمراہ احتجاجاًشاہراہ کوبلاک کردیاہے ۔

کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے معطل ہوئی ہے۔

گرمی کے موسم میں مسافر بچے بوڑھے اورعورتیں سخت پریشان ہیںاورروڈ کے دونوں جانب مسافرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ورثا نے مقتول کے قتل میں ملوث لیویزاہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر جمعیت علماءاسلام کے رہنما اوربلوچستان کے سابق کٹھ پتلی وزیر داخلہ و موجودہ ایم پی اے سوراب ظفراللہ زہری کے اسرار پر مقتول محمد خان زہری کے ورثاء نے روڈ کو کھول دیا اور انتظامیہ نے مقتول محمد خان زہری کے قتل میں ملوث لیویز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے۔

مقتول کےورثاء نے انتظامیہ کو ظفراللہ زہری کی درخواست پر3 دن کی الٹی میٹم دیدیدی گئی ہے اگر تین دن تک نامزد ملوث اہلکاروں پرمقدمہ نہ کیاگیا تو چوہڑزئیقبائل دوبارہ اس سے سخت لائحہ عمل طے کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here