بلوچستان : ایک ہفتے میں 868 ٹریفک حادثات میں23 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے کے دوران روڈ کے مختلف حادثات و واقعات میں 23 افرادہلاک اور 1247 زخمی ہوگئے۔

میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر (ایم ای آر سی)1122 مرک بلوچستان کے جاری کردہ ہفتہ وار کارکردگی کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی شاہراہوں پر روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات 868 پیش آئے جن میں 1247 افراد زخمی جبکہ 23 افراد ہلاک ہوئے۔

میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر ایم ای آر سی 1122 مرک بلوچستان کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق N (25) وندر لسبیلہ کے مقام پر روڈ کے مختلف حادثات و واقعات 40 درج ہوئے جن میں 56 افراد زخمی جبکہ 6 افراد ہلاک ہوئے۔

مرک 1122 بلوچستان کی کارکردگی رپورٹ میں این 25 لکپاس مستونگ، قلات، باغبانہ خضدار، درکالہ خضدار، کڑاڑو خضدار، ٹیارہ لسبیلہ، وندر لسبیلہ، سرنان پشین، چمن۔ این 50 زیارت کراس پشین، نسائی قلعہ سیف اللہ، شنکئی قلعہ سیف اللہ، بدین زئی ژوب، مانی خو شیرانی۔ این 85 گدر سوراب۔ این 65 گوگورت کچھی، بختیار آباد سبی، کیٹل فارم جعفر آباد۔ این 70 مختیار لورالائی۔ این 25 خضدار۔ این 50 ٹراما ژوب کے اعداد و شمار شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment