بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے مند گیاب میں پاکستانی فوج کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ پر حملہ ہواہے۔
اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارکن بابو بہار ولد یعقوب عرف بابو ڈکیت کے زخمی ہوگئے لیکن وہ محفوظ رہے ۔
حملے کے بعد ریاستی ڈیتھ اسکوڈ ارکان نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر شدید فائرنگ کی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حواس باختہ ڈیتھ اسکواڈ کارندوں نے قبرستان میں شہید خلیل اور شہید نبیل کے قبروں پر فائرنگ کی اور ان کے کتبے توڑ کر بے حرمتی کی ۔
بعض ذرائع بتاتے ہیں کہ بابو ڈکیت کی گاڑی پر حملہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیاہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ ماضی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔