پنجگور: پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے پنجگور کے علاقے پھل آباد جورکان کور سے آج بروز جمعہ کو گولیوں سے چھلنی تشدد لاش برآمد ہوئی ہے ، جسے شناخت کیلئے ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جس کی شناخت نوید ولد لال بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

نوید ولد لال بخش کو ضلع کیچ کے علاقے تحصیل ھوشاپ سے پاکستانی فوج مسلح جتھہ ( ڈیتھ اسکواڈ ) کے کارندوں نے 18 جون 2024 کو جبری اغواء کیا تھا، جس کی تشدد زدہ لاش آج برآمد ہوئی ہے۔

بی این ایم کے ہیومن رائٹس ادارہ پانک نے جبری لاپتہ نوید ولد لال بخش کی پنجگور سے تشدد لاش کی برآمدگی پہ انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی اور لکھا کہ مسلسل جبری گمشدگیوں اور نسل کشی کے سلسلے کو روکا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment