بلوچستان کے ضلع کیچ سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت نوید ولد لال بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان کوتحصیل ہوشاب سے جبراً لاپتہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے اغواء کاروں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔