نوشکی میں  آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پر متعدد دھماکے

0
103

بلوچستان میںنوشکی کے علاقے قاضی آباد میں واقع آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کے قریب یکے بعد دیگرے کم از کم چار بم دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعرات کو صبح ساڑھے پانچ بجے مسلح افراد نے نوشکی قاضی آباد میں واقع پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے ہیڈکوارٹر کو بموں سے نشانہ بنایا جسکے بعد فورسز نے شدید اندھا دھند فائرنگ کیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ کیمپ پورے رخشان ڈویژن میں آئی ایس آئی کا سب سے بڑا ہیڈکوارٹر مانا جاتا ہے جس کے اندر ایک بہت بڑا ٹارچر سیل بھی قائم ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ ہیڈکوارٹر پر ماضی قریب میں متعدد حملے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاچکی ہیں۔ تاہم آج صبح ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here