بلوچستان کے علاقے دکی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی اطلاعات ہیں جبکہ مشکے میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے 2 کارندوں ہلاک کیا گیا ہے ۔
دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔
حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
دوسری جانب ضلع آوارا ن کے علاقے مشکے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے2 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک افراد کی شناخت دولت خان محمد حسنی اور مرید خان محمد حسنی کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افرادکو مشکے کے علاقے نوکجو پچھڑ پکنک پوائنٹ پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دولت خان اور مرید خان دین محمد عرف دنو نامی کے خاص کارندے ہیں، حال ہی میں ان کی مشکے میں سمیر نامی نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس کے علاوہ یہ چوری ڈکیتی اور دیگر سماجی برائیوں میں براہ راست ملوث تھے۔