عید بلوچوں کیلئے درد و کرب اور قربانی کی یادگاربن چکی ہے،سمی بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی سیکر ٹری جنرل اور لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی صاحبزادی سمی دین بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عید کے حوالے سے اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اسلامی مقدس تہوار عیدالاضحی پوری دنیا میں مسرت اور جانوروں کو قربان کرنے کی فلسفے کا دن ہے ۔

انہوںنے کہا کہ بدقسمتی سے ریاست کی جبروبریریت کے پاداش میں یہ دن بلوچوں کے لیے درد و کرب اور بلوچوں کو قربان کرنے کی دن یادگار بن چکی ہے، ہمارے پیاروں کو جبری گمشدہ کرنے کی صورت میں مسخ شدہ لاشوں کی شکل میں یا پھر ریاستی بربریت سے بے رحمانہ بلوچ نسل کی نہ ختم ہونے والی تسلسل کی شکل میں۔۔

https://twitter.com/SammiBaluch/status/1802660688080277991

سمی دین بلوچ نے مزید کہا کہ آئو تمام مظلوم و محکوم اقوام عید جیسے مقدس دن پر یہ عہد کرتے کہ اس وقت تک ایک دوسرے کے ساتھ درد و کرب اور تکلیف بانٹتے رہینگے اور جہدوجہد کرتے رہینگے جب تک انسانی لرزہ خیز مظالم صحفہ ہستی سے معدوم نہیں ہونگے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment