نوشکی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں نوشکی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب نوشکی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ نوشکی کے علاقے ہژدہ خول میں قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر سرمچاروں نے راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ حتمی مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment