افریقی ملک کانگو کے گاؤں پر شدت پسند جہادی تنظیم کے حملے میں 41 سے زائد افرادکے ہلاکت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں کانگو کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے متجاوز ہو گئی۔
ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعے کی شب شمالی کونگو می ماسالہ، ماپاسانا، ماہینی نامی دیہاتوں پر جہادی تنظیموں کے اتحاد الائیڈ ڈیموکریٹک فورس کے دہشتگردوں نے حملے کیے تھے۔
فوجی ترجمان کے مطابق حالیہ حملے میں 41 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کے حملوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 80 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ الائیڈ ڈیموکریٹک اتحاد اس وقت مشرقی کانگو میں سرگرم ہے اور اس نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے ساتھ بھی اتحاد کر رکھا ہے۔