گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا، ضیا لانگو

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا ہے کہ گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو ہم نے پکڑ لیا ہے اور ان ملزمان کا کہنا ہے کہ ان کو آرڈر ملا تھا کہ پنجاب سے آنے والے مزدوروں کو قتل کرنا ہے۔

وزیر داخلہ نے بلوچستان کے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سی ٹی ڈی سمیت اپنے تمام اداروں کو کہا کہ اس چیز کو ہم ہرگز برداشت نہیں کر سکتے کہ ہمارے غریب شہری ہر دن تخریب کاروں کا شکار بنیں، ہم نے ان کو سخت احکامات دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں سی ٹی ڈی سمیت تمام اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ جنہوں نے کوشش کر کے حکومت کے احکامات کو نبھایا اور گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو ہم نے پکڑ لیا ہے اور ان کے بیانات سے پتا چلتا ہے کہ ان کو آرڈر دیے گئے تھے اور ان سے بندوقیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ملزمان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ نہ کسی ادارے کے ہیں اور نہ یہ کسی کے لیے کام کرتے ہیں، ہمیں کہا گیا ہے کہ یہاں جو بھی پنجاب مزدور آتا ہے آپ نے اس کو مارنا اور قتل کرنا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment