گوادر: مسقط جانے کی کوشش میں کشتی خراب، 3افراد ہلاک ، 20ریسکیو

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بحرہ بلوچ میں غیر قانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش میں کشتی خراب ہونے پر 3افراد ہلاک جبکہ 20کوریسکیوکرلیا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے سمندری حدود میں بھٹکنے والے افراد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیرقانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کے دوران کشتی خراب ہونے سے 20 افراد سمندر میں بھٹک گئے، جنہیں مقامی ماہی گیروں نے ریسکیو کیا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے بتایا کہ کشتی خراب ہونے کی وجہ سے یہ لوگ سمندر بھٹک گئے تھے، اور 20 دنوں سے یہ لوگ سمندر میں بھوکے اور پیاسے رہے، 3 افراد بھوک کی وجہ سے ہلاک ہوگئے، جب کہ مقامی ماہی گیروں نے بھٹکے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کشتی میں 20 افراد سوار تھے اور ان میں سے 5 افراد کی حالت بھوک اور پیاس کی وجہ سے انتہائی خراب ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تمام افراد کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کیے جاسکتے ہیں لیکن ابھی تک ان کے خلاف کسی کارروائی کا آغاز نہیں کیا گیا، البتہ تمام افراد مکمل تفتیش کے بعد ضروری کارروائی کیے جانے کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment