نوشکی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں نوشکی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب نوشکی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ نوشکی پاچنان کے مقام پر قائم قابض فوج کے پوسٹ پر سرمچاروں نے راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم چار دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ انہیں مزید مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment