بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
جبری طور پر لاپتہ کئے جانے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت نور احمد ولد سید خان سمالانی اور صاحب خان ولد جلال خان سمالانی کے ناموں سے ہوگئی ہےاور تعلق ضلع نوشکی کے علاقے ریکو سے بتایا جارہاہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو فورسز نے گذشتہ دنوں 9 مئی کو مرکزی شاہراہ سے اس وقت جبری لاپتہ کیا جب وہ نوشکی شہر جارہے تھے۔
مذکورہ افراد گلہ بانی و کاشتکاری کے شعبے سے تعلق رکھتے تھے۔